ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی نمکین رنگت والی ساحرہ بپاشا باسو اونچائی سے خوفزدہ ہوتی ہیں۔ مگر ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لئے سارے خوف ختم کرڈالے۔یوں تو بالی ووڈ کی تیکھے نینوں والی اداکارہ بپاشا باسو کو اونچائی سے آتا ہے بے حد خوف جب بھی کسی بالی ووڈ فلم میں اونچی جگہ پر شوٹنگ کرنی ہو بپاشا کے نخرے ختم نہ ہوں مگر اسی بپاشا کو جب ہالی ووڈ فلم کا چانس ملا تو اونچائی سے خطرناک اسٹنٹ کرتے وقت کون سا خوف، کیسا خوف بلکہ بپاشا نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ اب وہ اس خوف کو ہی ختم کرنا چاہتی ہیں اور خطرناک اسٹنٹس تک خود کریں گی۔ بپاشا کی یہ بات سن کر بالی ووڈ ڈائریکٹرز ایک دوسرے کا منہ ہی تکتے رہ گئے ۔