بچوں کے عالمی دن کے موقع پر APFUTUکے زیر اہتمام امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں تقریب منعقد ہوئی
Posted on November 22, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر APFUTUکے زیر اہتمام امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں تقریب منعقد ہوئی ، جس میں APFUTUکے زیر اہتمام چلنے والے فری ایجوکیشن سکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید نے کہا کہ یورپ اور امریکہ نے انسانی و لیبر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا کرچائلڈ لیبر جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے ، جبکہ انڈیا میں بھی چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ، جبکہ پاکستان میں قوانین تو موجود ہیں جو کہ صرف کاغذات کی حد تک ہی محدود ہیں ، کیونکہ سیاسی عمل دخل کی وجہ سے حکومتیں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے آگے بے بس ہیں ، نہ صرف پاکستان میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے بلکہ اس کی ایک بڑی وجہ غربت اور معاشرے کی ناانصافیاں بھی ہیں ، جس سے بچوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔
حکومت اور اداروں کو چاہیے کہ وہ عالمی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستا ن سے غریب ختم کرنے کی بجائے غربت کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کرے اور بچوں کو فری تعلیم یقینی بنانے کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے تا کہ پاکستان چائلڈ لیبر سمیت بچوں کے دیگر بڑھتے ہوئے مسائل کو قابو کرنے میں کامیاب ہو سکے ، ہر دور میں ٹریڈ یونینز اور این جی اوز نے پاکستانی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق خاص طور پر بچوں کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کریں لیکن تمام حکومتیں عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام رہی ہیں ، جوکہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔