پشاور : (جیو ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ بڈہ بیر میں نامعلوم سمت سے داغے گئے تین راکٹ مقامی مارکیٹ پر آ گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نواحی علاقہ بڈہ بیر عزیز مارکیٹ کے قریب پولیس چوکی واقعہ ہے نامعلوم حملہ آوروں نے عزیز مارکیٹ کے قریب پولیس چوکی کو نشانہ بنایا تاہم تینوں راکٹ چوکی سے دور گرے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔