بڑی صنعتوں کی شرح ترقی بڑھ گئی

Major Industries

Major Industries

اسلام آباد (جیوڈیسک) بڑی صنعتوں کی شرح ترقی بڑھ گئی۔ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں دو اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔

اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدا دو شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک فوڈ بیوریجز ، ٹوبیکو سیکٹر میں ایک اعشاریہ ایک فیصد گروتھ ہوئی۔ اسٹیل ، پٹرولیم ، پیپر اینڈ بورڈ، کیمیکل ، ربڑ اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کی گروتھ اس عرصے میں مثبت رہی۔

فرٹیلائزر ، الیکٹرانکس ، لیدر ، انجینئرنگ اور آٹو موبائل سیکٹر کی گروتھ منفی رہی۔ ملکی صنعت کے سب سے بڑے سیکٹر ٹیکسٹائل میں پانچ ماہ کے دوران کوئی فرق نہیں پڑا۔