بکرا قسطوں پر
Posted on October 19, 2011 By Geo Urdu آپکی شاعری
سنت خلیل پاک کی کیسے ادا کریں
مہنگائی مار ڈالے گی کس سے سدا کریں
دو چار لاکھ پاس ہو آتا ہے جانور
اک بار دیں کہاں سے یا قسطیں ادا کریں
ہر وقت سوچ و غم میں ہیں میرے وطن کے لوگ
بکرا تو لاسکیں گے نہ مرغی ذبح کریں
مسلم برائے نام ہیں یہ حکمران لوگ
اب تو ہی کچھ بتا میرے اللہ کیا کریں
آتے ہیں بل بجلی تو آتی نہیں کھبی
اب دیں دعائیں انکو یا پھر بدعاء کریں
بالوں میں چاندی آنے لگی دیکھتے ہوئے
اس بار شاید حکمران وعدہ وفا کریں
قربانی ہر غریب کی چاہت ہے اولین
لیکن کہاں سے لاکھوں روپیہ ادا کریں
نعیمی کبھی تو لائیں گئے بکرا خرید کر
بیٹھو ہمارے ساتھ کوئی مشورہ کریں
تحریر : غلام مصطفےٰ نعیمی پرتگال