بھارت (جیوڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل بکرم سنگھ نے ریٹائرڈ ہونے والے تنازع آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے متعدد اہم فیصلوں اور ہدایات کو کالعدم کرنا شروع کر دیئے ہیں باالخصوص جنرل وی کے سنگھ کی پالیسی اور اہم عہدوں پر سینئر افسران کی پوسٹنگ کے احکامات کے برعکس اپنے حامی افسران کی نئی تعیناتیاں شروع کر دی ہیں۔
ڈیفنس منسٹری کے مطابق جنرل وی کے سنگھ نے وزارت دفاع کے اندر نظام کو ہلاک کر رکھ دیا تھا۔ نئے آرمی چیف نے وی کے سنگھ کے قائم کردہ شعبہ ٹیکنیکل سپورٹ ڈویژن جو کہ ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر مشتمل تھا اور جس پر ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کا الزام تھا کو بھی بند کر دیا ہے ۔اس کے علاوہ متعدد لیفٹیننٹ جرنیلز جن کی پوسٹنگ وی کے سنگھ نے کی تھی کے بھی تبادلے منسوخ کر دیئے ہیں۔