بگوٹا : (جیو ڈیسک) بگوٹا کولمبیا میں فیشن کے موسمی پیراہن نے فضا میں ایسے دلکش رنگ بکھیرے کہ فیشن ڈیزائنرکے ساتھ نازک اندام بھی اداؤں کی مالا جپنے لگیں۔
بگوٹا کے گیارہویں سالانہ فیشن سرکل میں خزاں اور موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش نے سبھی کو دنگ کر دیا۔ کولمبین ڈیزائن پیپا پیمبو کے منفرد نٹ ویئر کلیکشن پرٹی ان نیٹ نے تمام لوگوں کی داد وصول کی۔
اس کلیکشن میں روز مرہ کے استعمال کے ڈیزائنز کو ترجیھ دی گئی تھی جس کی طلب نوجوانوں میں خوب ہو گی۔ نٹ ویئر پر ایمبرائڈری کا امتزاج جب خوبصورت رنگوں سے ملا تو وہ سب کے ہی دلوں کو بھایا۔ انیس سو ستر کی دہائی کے ڈیزائنز کی جب ریمپ پر آمد ہوئی تو ماحول میں اٹھارویں صدی کے یورپ کا ماحول خود ہی پیدا ہو گیا۔