بگ بیش : برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

Big Bash League

Big Bash League

بگ بیش (جیوڈیسک) بگ بیش ٹی ٹوینٹی کے فائنل میں برسبین ہیت نے پرتھ اسکارچرز کو چونتیس رنز سے شکست کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے فائنل میں برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں ایک سو سڑسٹھ رنز بنائے۔ جیو برنس تینتالیس،لوک پومربیک اور ڈینئل کرسٹن سینتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پرتھ اسکارچرز کی جانب سے بریڈ ہوگ نے انیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسکارچرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر ایک سو تینتیس رنز بنا سکی۔ ایڈم وجیس انچاس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ برسبین ہیٹ کے کیماروچ نے تین کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ نیتھن ہورٹز فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔