بھارت(جیوڈیسک)بھارتی آئین اور قومی نشان کی توہین کے الزام میں گرفتار کارٹونسٹ اسیم ترویدی کو آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ممبئی ہائی کورٹ نے کارٹونسٹ اسیم کی ضمانت کل منظور کی تھی۔ ان پر قومی نشان کی توہین اور قوم سے بغاوت کا الزام لگایا گیا تھا لیکن ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے بغاوت کا الزام واپس لے لیا تھا۔ اب انہیں قومی نشان کی توہین کے الزام کا سامنا ہے۔ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسیم نے کہا کہ وہ اپنے مقف پر قائم ہیں۔