بھارتی آرمی چیف کی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن

v k singh

v k singh

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے عمر کے مسئلہ پر پیدا ہونے والے تنازعہ پر حکومت کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کر لیا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا موقف ہے کہ وہ دس مئی انیس سو اکیاون کو پیدا ہوئے لیکن حکومت ماننے کو تیار نہیں۔ میٹرک کے سرٹیفیکٹ پر جنرل سنگھ کی تاریخ پیدائش دس مئی انیس سو پچاس درج ہے جس کے مطابق وہ دو ہزار بارہ میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ اگرجنرل وی کے سنگھ کا موقف تسلیم کر لیا گیا تو وہ مزید ایک سال اس منصب پر قائم رہیں گے۔