ممبئی (جیوڈیسک)ممبئی دلکش مسکراہٹ اور دلفریب اداوں والی بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی آج37 ویں سالگرہ ہے۔ پریتی نے بطور ہیروئن کیریئر کی جنگ کا آغاز فلم سولجر سے کیا۔ ان کی خوبصورت مسکراہٹ اور چنچل اداوں نے فلم بینوں کو گھایل اور اداکاری کی صلاحیتوں نے نقادوں کو قائل کردیا۔
پریتی زنٹا اب تک تقریبا37 فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت وہ کئی ایوارڈ زحاصل کرچکی ہیں۔ انھوں نے ایک کینیڈین فلم میں بھی کام کیا ہے جس میں انھیں بہترین ہیروئن کا سلور ہیوگو ایوارڈ دیا گیا۔ پریتی کی اس سال 2 فلمیں ریلیز ہوں گی۔