بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا گیا

fashion show

fashion show

نئی دلی(جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے جزیرہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک فیشن شو کا اہتمام کیا گیا۔

فیشن شو میں وزیر زراعت ہرش روات اور کانگریس پارٹی کے رہنما جگدیش ٹائٹلر سمیت اہم شخصیات نے شرکت۔ ماڈلز نے دونوں ممالک کے روائتی اور جدید لباس پہن کر ریمپ پر واک کی۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کی آبادی میں تینتالیس فیصد لوگوں کا تعلق بھارت کے علاقوں اتر پردیش اور بہار سے ہے جو اٹھارہ سو پینتالیس سے انیس سو سترہ کے درمیان وہاں آباد ہوئے۔ بھارت میں تعینات ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو کے سفیر چندرناتھ سنگھ کے آبا و اجداد بھی بھارت سے وہاں جا کر آباد ہوئے۔