بھارتی سپریم کورٹ نے بغیر مقدمہ چلائے پاکستانیوں کو جیلوں میں قید کرنے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ جج آر این لودھا نے اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قیدیوں کی موجودگی حیران کن ہے ۔ بھارتی جیلوں میں دو سو چون پاکستانی قید ہیں اور ان پر کوئی مقدمہ بھی نہیں چل رہا۔ قیدیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ایک پاکستانی شہری ایسا بھی ہے جو انیس سو پینسٹھ سے جیل میں قید ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ قیدیوں میں سے اکثر تعداد ان لوگوں کی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرلیتے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے ایسے قیدیوں کے بارے میں دو ہفتوں میں جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔