بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی صدر پرتیبھا پاٹیل نے بعداز ریٹائرمنٹ ملنے والے پلاٹ کے متنازعہ ہو جانے کے بعد پلاٹ لینے سے انکارکر دیا۔ صدر پرتیبھا پاٹیل کے ترجمان نے کہا کہ صدر نے پلاٹ سے متعلق متنازعہ خبروں اورتنقید پرمایوسی کا اظہارکرتے ہوئے ڈیفنس پونا میں پانچ ایکڑ کا پلاٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر پاٹیل کی عہدے کی پانچ سالہ مدت جولائی میں پوری ہو رہی ہے جس کے بعد ان کو حکومت نے رہائشی پلاٹ دینا تھا۔
آرمی کے سابق افسروں کی تنظیم نے بھی صدرکو ڈیفنس میں پلاٹ الاٹ کرنے پرشدید تنقید کی تھی۔