بھارت(جیوڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھر جی بھارتی صدر کے تین روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے۔ صدر کی آمد کے موقع پر کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔
بھارتی صدر تین روزہ دورے میں مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں۔ اس موقع پر کشمیر میں احتجاجا کاروبار، تعلیمی ادارے اور نجی و سرکاری دفاتر مکمل طور بند ہیں۔ کشمیری رہنماں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد بھارتی صدر کی توجہ افضل گرو اور دیکر بے گناہ کشمیریوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف دلانا ہے۔
پرناب مکھر جی کشمیر یونیورسٹی کے اٹھارہویں کانووکیشن میں بھی شرکت کریں گے۔بھارتی صدر کی آمد کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔