بھارتی عازمین حج کی سبسڈی 10 سال میں ختم کرنے کا حکم

India

India

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو حج سبسڈی بتدریج ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں حج سبسڈی کو دس سال کے عرصے میں بتدریج ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ہر سال تیس افراد پر مشتمل سرکاری حکام کا خیرسگالی وفد بھی حاجیوں کے ساتھ سعودی عرب جاتاہے جس کا خرچ حکومت برداشت کرتی ہے۔

وفد کے ارکان کو کم کر کے صرف دو افراد کو ساتھ بھیجا جائے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ہر سال حج پر جانے والے مسلمانوں کو اربوں روپے سبسڈی دی جاتی ہے۔ بھارت سے ہر سال 1 لاکھ پچیس ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب جاتے ہیں، حکومت نے عدالت میں حج پالیسی کا دفاع کیا ہے۔