بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

kashmir

kashmir

بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، کشمیریوں نے اپنا کاروبار بند رکھ کر سید علی گیلانی اور دیگر رہنماوں کی نظربندی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
دو روزہ مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی اپیل اپنے گھر میں نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی نے کی تھی۔ حریت رہنما کی اپیل پر لال چوک سے وادی کے تمام علاقوں میں کاروبار اور مارکیٹیں بند رہیں۔ اسکول و کالجز اوردیگر تعلیمی ادارے یہاں تک کہ سرکاری دفاتر بھی بند رہے۔
بھارت نے سید علی گیلانی سمیت کئی حریت رہنماوں اور کارکنوں کوگھروں اور جیلوں میں بند کردیاہے اور فوج آئے دن گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پائمالی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو مجاہد قرار دے کر شہید کررہی ہے۔