بھارتی وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

zardari meeting

zardari meeting

نئی دہلی: (جیو ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کر لیا۔صدر پاکستان آصف علی زرداری آج ایک روزہ نجی دورے پر بھارت پہنچے جہاں ان کی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دورے پاکستان کی دعوت کو قبل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مسائل کے حل کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ صدر پاکستان سے ملاقات تعمیری رہی جس میں بہت سے امور پر گفتگو کی گئی۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم سے جلد پاکستان میں ملاقات ہو گی صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تمام امور پر گفتگو کی گئی۔