بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ منگل سے بنگلہ دیش کا دو روزہ دورہ شروع کرنے والے ہیں، جس کا مقصد باہمی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔وہ پہلے بھارتی راہنما ہیں جو 1999 کے بعد اِس ہمسایہ ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ مسٹر سنگھ اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ وسیع ترباہمی امور پر بات چیت کریں گے۔بھارتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران جہازرانی اور تجارت کے شعبے میں دو اہم بنگلہ دیشی بندرگاہوں تک وسیع طور پر رسائی، اور نقل و حمل اور تجارت کے رابطوں کو بہتر کرنیکی خاطر دو سمجھوتے طے ہونے کی توقع ہے۔ متوقع طور پر بھارت بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ ساتھ واقع کچھ متنازعہ رقبے کا ادلہ بدلہ کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہوگا۔تاہم ، مغربی بنگال کے وزیر اعلی کی طرف سے مخالفت کے باعث اِس موقع پرپانی کی تقسیم کا سمجھوتا ایجنڈہ میں شامل نہیں ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ مامتا بنرجی دونوں ملکوں کے مابین دریائے تیستا کیپانی کی تقسیم کے لییمجوزہ سمجھوتے میں شامل کیے گئے الفاظ سے مطمئن نہیں ہیں۔