بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی بیٹی نے خود کشی کرلی

Asha bhosle daughter

Asha bhosle daughter

بھارت (جیوڈیسک)بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کی بیٹی ورشا بھوسلے نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ 50 سالہ ورشا جو 2008 میں بھی خود کشی کی کوشش کرچکی ہے نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو گولی ماری۔

واقعہ کے بعد اعلی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ گلوکارہ آشا بھوسلے اس وقت ایک کنسرٹ کے سلسلے میں سنگا پور میں ہیں۔ مطلقہ ورشا گلوکارہ ہونے کے ساتھ فری لانس صحافی بھی تھیں۔