بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت جدید بین البر اعظمی ایٹمی میزائل اگنی فائیو کا تجربہ اگلے ہفتے کریگا۔ بھارتی دفاعی کے حکام کا کہنا ہے کہ اگنی ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پانچ ہزار کلو میٹر دور مارکرنے والے بین البر اعظمی ایٹمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ رواں ماہ کی اٹھارہ سے بیس تاریخ تک کسی بھی وقت کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا جدید اگنی پانچ ایٹمی وار ہیڈ لے کر پانچ ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔