بھارت : (جیوڈیسک)بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کو ہتھیاروں میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث ملکی سلامتی کو خطرہ ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے نام لکھے گئے ایک خط میں بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج گولہ بارود اور ہتھیاروں کی کمی کا شکار ہے۔ فضائی دفاعی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے اور انفنٹری جدید اسلحے سے محروم ہے۔
ان حالات میں بھارتی فوج کو ملک کے موثر دفاع میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوج کی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔