بھارت : دو صحافی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں کرپشن کی گنگا میں نہاتے کی کوشش میں دو سینئر صحافی دھر لئے گئے۔ خبریوں کی خبر کچھ یوں ہے کہ انہوں نے سیاست دان و صنعت کار سے ان کی خبر نہ چلانے کی قیمت سو کروڑ روپے مانگ لیکن ہوا اس کے برعکس۔

ایک نیوز چینل کے دو سینئر صحافیوں کو 100 کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی مقامی نیوز چینل کے 2 سینئر صحافیوں نے کارنگریس کے رکن پارلیمنٹ اور معروف بھارتی صنعت کار نوین جندل سے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ مقامی نیوز چینل کے مال سدھیر چوہدری اور بزنس ہیڈ سمیر اہلووالیا نے صنعت کار نوین جندل سے مطالبہ کیا تھا کہ ندل اور کوئلہ گھوٹالہ سے متعلق کسی قسم کی خبر نشر نہیں کی جائے لہذا آپ 100 کروڑ روپے فراہم کردیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب دونوں سینئر صحافی جندل گروپ کے سربراہ سے باتیں کررہے تھے تو انہوں نے ان کی گفتگو فلمبند کرلی تھی۔ معاملہ منظرعام پر آتے ہی دونوں صحافیوں نے جندل گروپ کے خلاف 100 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی کیا جبکہ جندل گروپ نے بھی 200 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعوی کردیا لیکن اب جندل گروپ کی جانب سے یہ ویڈیو پولیس کو فراہم کردی گئی ہے۔ جندل گروپ کہنا ہے کہ دونوں صحافی چار سال سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے۔