بھارت سمندری طوفان سے 33 ہلاکت

india

india

بھارت میں حکام نے بتایا کہ ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے سے ٹکرانے والے سمندری طوفان میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تھین نامی سمندری طوفان جمعہ کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور کم از کم 20 افراد لڈلور ضلع میں ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔سمندری طوفان کے باعث 135 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔  تیز ہواں اور شدید بارش کے باعث علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ انجینئرز بجلی اور ٹیلی فون لائنز کے بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق سمندری طوفان کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے سے پہلے ہی کئی دیہاتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا جب کہ ماہی گیروں کو بھی متاثرہ سمندری حدود سے باہر نکل جانے کی ہدایت کر دی گئی تھی۔