بھارتی ریاست کرناٹک میں اسمبلی کے اندر فحش فلمیں دیکھنے کے الزامات کے بعد اسکینڈل میں ملوث تینوں وزرا نے استعفی دے دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے لکشمن سوادی، سی سی پاٹل اور کرشنا پالمر کو مقامی چینل نے اسمبلی کے اندرموبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتے ہوئے دکھایا تھا۔ مستعفی وزرا کا کہنا ہے کہ انھوں نے پارٹی کی ساکھ بچانے کے لئے استعفی دیا۔ بی جے پی نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے کرناٹک کے وزیر اعلی سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔