بھارت : (جیو ڈیسک)اقوام متحدہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ فوج کے خصوصی اختیارات کا قانون منسوخ کر دے۔ اقوام متحدہ کے حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے مشن نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے جس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کشیدگی کا شکار علاقوں میں کارروائی کیلئے فوج کو دئیے گئے خصوصی اختیارات کا متنازعہ قانون ختم کردے۔
جمہوریت میں اس قسم کے قوانین کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اوریہ ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کوظاہر کرتاہے۔بھارت کو انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کی مکمل پابندی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔