بھارت میں ہونے والا فیشن ویک اپنی تمام تر رنگنیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کہیں رنگوں کی برسات تھی تو کہیں روشنیوں کی جگمگاہٹ یہ تھا ممبئی فیشن ویک جس کی خاص بات اس میں پیش کیا جانے والا منفرد اور سب سیالگ کلیکشن تھا۔ روایتی ملبوسات جدید انداز میں پیش کئے گئے جبکہ موسم بہار کی خوبصورت رنگوں کے نت نئے ملبوسات دیکھ کرشائقین بیساختہ داد دینے پر مجبور ہو گئے۔ مغربی طرز کا کلیکشن بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ ریمپ پر بالی ووڈاداکاروں نیواک کرکے شوکو چارچاند لگادیئے۔ فیشن شو کے آخری دن ملبوسات اس قدرخوبصورتی سے پیش کئے گئے جیسے جنگل کی ہریالی میں مورنی کا رقص ہو۔ ہرے نیلے رنگ کے منفرد لباس میں ماڈلز کی ریمپ پرواک نے تو سماں ہی بدل دیا۔ حسن و ادا کے ان جلووں کو دیکھ کر یہ مصرعہ بالکل موزوں لگتا ہے۔ وجود زن سے ہے تصویرکائنات میں رنگ مگر اس تصویر کی خوبصورتی میں اضافہ فیشن ڈیزائنر نے بھی خوب کیا ہے۔