بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مغالیا میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 31 افراد ہلاک جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔ ریاست مغالیا کے پولیس چیف نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ مشرقی ضلع جیٹیاہل میں اس وقت پیش آیا جب گواٹی سے اگارتلا جانیوالی ایک مسافر بس سرحدی گاں ٹام سنگ میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 22 لاشوں اور 25 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 مزید افراد دم توڑ گئے۔