بھارت(جویڈیسک)بھارت نے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے آٹھ روپے فی یونٹ کے حساب سے پانچ سو میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت توانائی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بجلی کے فی یونٹ پر سات سے آٹھ روپے ٹیرف کی پیشکش کی ہے اور بجلی کی ترسیل کیلئے دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ عہدیدار کے مطابق امرتسر بجلی درآمد کرنے کیلئے سرحد کے قریب ترسیلی لائن اور گرڈ تعمیر کرلیا ہے۔
220 کلو واٹ بجلی کی ترسیل کیلئے مجموعی طور پر 45 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن نصب کی جائے گی جو بیس کلومیٹر پاکستان اور پچیس کلومیٹر بھارت میں ہوگی۔