بھارت کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت

Water

Water

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید کمی ہے۔ مقامی افراد پانی کے حصول کے لئے بچوں کو رسی سے باندھ کر کنویں میں اتارتے ہیں۔

خطرناک طریقہ کار سے پانی کے حصول کا سلسلہ تین سال سے جاری ہے۔ خبر سامنے آنے کے بعد مہاراشٹرا میں دیہی ترقی کے وزیر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔