بھمبرآزاد کشمیرمیں عر صہ دراز سے تعمیر وتر قی کا کا م روکا ہو اہے:گلزاراحمد ایڈووکیٹ
Posted on February 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
بھمبر(جی پی آئی)پا کستا ن پیپلز پا رٹی آزاد کشمیر کے مر کز ی را ہنما ممبر سنٹر ایگز یکٹو کو نسل چو ہدر ی گلز ا ر احمد ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت پا کستا ن اور حکومت آزاد کشمیر ضلع بھمبر میں دو مز ید اسمبلی حلقے بنا ئے ضلع بھمبر آزاد کشمیر میں مسلسل عر صہ دراز سے تعمیر وتر قی کا کا م روکا ہو اہے تر قی کی رفتا ر نہ ہو نے کے برا برہے بھمبر ضلع میں نئی حد بند یو ں کی فو ری اور اشد ضرو رت ہے اپو زیشن نئے حلقے بننے میں اپنے ذا تی مفا دا ت کو مد نظر نہ رکھے یہ عو ام کے سا تھ زیا دتی ہے حا لا ت وواقعا ت کا تقا ضا ہے کہ بھمبر ضلع میں قا نو ن سا زاسمبلی کے دو نئے حلقو ں کی حد بند ی کی جا ئے تا کہ عو ام کو ان کے حقو ق دستیا ب ہو سکیں 1990 کے بعد بھمبر کی آبا دی کئی گنا بڑ ھ چکی ہے اورسا لا نہ فنڈز 1990 سے قبل کی رفتا ر سے نہ ہو نے کے برا بر ہے جس سے عو ام کے مسا ئل بہت زیا دہ بڑ ھ چکے ہیں تما م عو امی نما ئندے اس سلسلہ میں بھر پو ر کر دا ر ادا کر یں عو امی اور حکو مت کے وزیر اعظم چو ہدر ی عبدا لمجید دیر ینہ مسا ئل لو گو ں کے حل کر نے کے لئے بھر پو ر کر دا ر ادا کررہے ہیں ضلع بھمبر کے عو ام کا ان سے بھر پو ر مطا لبہ ہے کہ وقت اور حا لا ت وعو امی ضرو رتو ں کے تحت دو حلقہ جا ت کا اعلان کر یں ۔