بھمبر ، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلدیہ بھمبر کا محکمہ صحت بھمبر کے تعاون سے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہفتہ صفائی مہم کا آغاز عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے میرپور چوک سے لیکر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس تک واک ریلی واک ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور طلباء کی بھرپور شرکت واک ریلی کی قیادت ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف نے کی ہفتہ صفائی مہم 26ستمبر سے لیکر 2اکتوبر تک جاری رہیگا واک ریلی کے آغاز سے قبل چوہدری ولید اشرف ،راجہ فارو ق اکرم اور ڈاکٹر طارق محمود چوہدری نے جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیا ۔تفصیلات کیمطابق ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بلدیہ بھمبر نے محکمہ صحت بھمبر کے تعاون سے بلدیہ حدود کے اندر ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا ۔

گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف کی قیادت میں عوامی شعور پیدا کرنے کیلئے ایک واک ریلی نکالی گئی واک ریلی میرپور چوک سے شروع ہوئی جو بازار کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی واک ریلی کے آغاز سے قبل ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف ،اسسٹنٹ کمشنر راجہ فارو ق اکرم اورڈی ایچ اوڈاکٹر طارق محمود چوہدری نے جھاڑو لگا کر ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کیاواک ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ فارق اکرم ،ڈاکٹر محبوب ،ڈاکٹر نعیم اقبال ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،عتیق الرحمن برسالوی ،ناصر شریف بٹ ،فیصل جاوید سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد اور طلباء نے شرکت کی آخر میں واک ریلی سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف ،DHOطارق محمود چوہدری ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ فاروق اکر م اور توفیق احمد نے خطاب کیا ۔