بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام پیپلز پارٹی کا ہوائی اعلان نکلا ایک سال گزر گیا، عوامی حلقو ں کا شدید احتجاج

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )بھمبر میں پا سپو رٹ آفس کا قیا م پیپلز پا رٹی کا ہو ائی اعلان نکلا ایک سال گز ر گیا پا سپو رٹ آفس کا قیا م عمل میں نہ آسکا بھمبر کے سیاسی سماجی شہر ی او ر عوامی حلقو ں کا شدید احتجاج بھمبر میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لانے کا مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق پیپلز پا رٹی کی حکومت اور وفا قی وز یر داخلہ نے گز شتہ سا ل نو مبر میں اسلام گڑھ میں پا سپو رٹ آفس کی افتتا حی تقر یب کے موقع پر ضلع بھمبر میں پا سپورٹ آفس کے قیا م کا اعلان کیا تھا ایک سال گزر گیا لیکن ابھی تک پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں نہیں آیا۔

یوں پیپلزپارٹی کی حکومت اور وفا قی وزیر دا خلہ رحمن ملک کا بھمبر میں جلد پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان بھی ہوائی نکلا بھمبر کے سیاسی سماجی شہری اور عوامی حلقوں نے حکومت کے ہوائی اعلانا ت پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ بھمبر میں فی الفور پاسپورٹ آفس کا قیا م عمل میں لایا جائے انہو ں نے ضلع بھمبر کے وزرا ء اور ممبر اسمبلی اور پا رٹی را ہنما ئو ں سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ بھی بھمبر میں پاسپورٹ آ فس کے قیا م کے اعلان کوعملی جا معہ پہنا نے کے لئے اپنا کر دا ر ادا کر یں۔