بھمبر : ٹریفک چیکنگ بدوں کاغذات ، بدوں لائسنس ، بدوں روٹ پرمٹ اور اوور لوڈ گاڑیوں کو ہزاروں روپے جرمانے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر کی ٹریفک سارجنٹ کے ہمراہ گجرات بھمبر روڈ پر ٹریفک چیکنگ بدوں کاغذات ، بدوں لائسنس ، بدوں روٹ پرمٹ اور اوور لوڈ گاڑیوں کو ہزاروں روپے جرمانے ۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ فارو ق اکرم نے ہمراہ ٹریفک سارجنٹ چوہدری شبیر احمد گجرات بھمبر روڈ پر ٹریفک چیکنگ کے دوران نامکمل کاغذات اور اوور لوڈ گاڑیوں کو تقریبا ً 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیورحضرات ٹریفک قوانین کی پابندی کو اپناشعار بنائیں اور نامکمل کاغذات کو فوری مکمل کروائیں نامکمل کاغذات اور اوور لوڈ گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ۔