بھمبر : کشمیر فریڈم موومنٹ نے نئی تنظیم سازی کا آغاز کردیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ نے نئی تنظیم سازی کا آغاز کردیا نئی ممبر شپ یونین کونسل ، تحصیل ، ضلعی اور مرکزی تنظیم سازی کی جائے گی 24 اکتوبر کو قومی ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ تفصیلات کیمطابق کشمیر فریڈم موومنٹ کا ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں آزادکشمیر، برطانیہ ، یورپ ،مڈل ایسٹ اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں سردار آفتاب احمد ، حاجی خالق حسین ، حاجی محمد یاسین ، ستا ء القمر ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، انجینئر خالد پرویز بٹ ، اظہر اقبال ، مظہر اقبال بٹ ،محمد شفیق کیانی ،مشتاق احمد کاشر ،محمد شفیق بھٹی ،محمد اقبال ،جاوید حیات کاشر ،انجینئر محمد وقاص ،سردار طارق محمود اور دیگر موجود تھے۔

اجلا س میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی نئی ممبر شپ یونین کونسل ،تحصیل ،ضلعی اور مرکزی تنظیم سازی کرنے کیلئے عوام رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 24اکتوبر کو قومی دن کے طور پر منایا جائیگا اور اس سلسلہ میں آزادکشمیر اور برطانیہ میں قومی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔