بھمبر 30 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان بحق

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر 30 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جان بحق تفصیلات کیمطابق بھمبر محلہ عید گاہ کا رہائشی نوجوان ملک رستم ولد ملک عالم دین بھمبر رجانی میں ایک گھر میں بجلی کی وائرنگ مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا ہاتھ ننگی تاروں سے چھو گیا ۔

جس سے اس کو شدید کرنٹ لگا اور وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا وفات کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی راہنماؤں ،شہریوں اوت عزیزواقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔