بھمبر : DHOآفس لوٹ مار ،کرپشن اور ملازمین کو بلیک میل کرنا وطیرہ بن گیا
Posted on October 5, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) DHOآفس لوٹ مار ،کرپشن اور ملازمین کو بلیک میل کرنا وطیرہ بن گیا پسند و ناپسند کی بنیاد پر ملازمین کے تبادلے کرکے ضلع کے اندر افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا گیاہے گاڑی کے ٹائر تبدیل کرنے ،بیٹری خریدنے اورسٹیشنری کے نام پر ملازمین کو خوب لوٹا جا رہا ہے MNCH،مینرال اور EPIکے فنڈز خود برد کیے جارہے ہیں 187میڈیکل سٹوروں کے لائسنس کی تجدید سے رشوت طلب کی جا رہی ہے گریڈ 1تا 4کے بلات کی ادائیگی ابھی تک نہ ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی وائس چیئرمین پیرامیڈیکل سٹاف پرویز اختر نے بھمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق نے ضلع بھمبر کے اندر لوٹ مار ،کرپشن اور ملازمین کو بلیک میل کرنے کا بازار گرم رکھا ہے ملازمین کے پسند و ناپسند کی بنیاد پر تبادلے کرکے پورے ضلع میں افرا تفری کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے ملازمین کے خو دساختہ کیسز بنائے جا رہے ہیں اور اس کیلئے خود ساختہ کمیٹیاں قائم کرکے ملازمین سے خوب رشوت طلب کی جاتی ہے جسکی وجہ سے اکثر ملازمین سروس ٹریبیونل کا رخ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ DHOگاڑی کی مرمت اورسٹیشنری کے نام پر بھی ملازمین سے خوب پیسے اکھٹے کر رہاہے DHOنے سرکاری کوارٹروں کی تزئین وآرائش کے نام پر آنے والے تمام فنڈز کو ذاتی کوارٹر پر خرچ کر رہا ہے ضلع بھر کے 187میڈیکل سٹوروں کے لائسنس تجدید کیلئے پڑے ہوئے ہیں لیکن رشوت کے بغیر کسی کی تجدید نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ MNCH،مینرا ل اور EPIکے پروگرام تمام فنڈز کو استعمال کرنے کی بجائے خود ہڑپ کر جاتا ہے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں جان بوجھ کر تاخیر کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ 18ستمبر کے واقعہ جس میں میں شامل نہ تھا اس کی FIRمیرے خلاف کٹوائی جسکا ذمہ دار بھی DHOہے جس نے مجھے بلیک میل کرنے کیلئے میرے خلاف 302کی FIRکٹوائی ہے حالانکہ میں راجہ رشید کے تبادلے کے سلسلے میں میرپور تھا انہوں نے DCبھمبر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ DHOبھمبر کی من مانیوں ،لوٹ مار ،کرپشن اور بلیک میلنگ کا نوٹس لیں اور اس کیخلاف کاروائی کی جائے۔