بھوجا ائیر لائن طیارہ حادثہ کی تحقیقات جلد منظرعام پر آئیں گی:چوہدری قمر زمان کائرہ
Posted on April 24, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ کائرہ لالہ موسیٰ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوجا ائیر لائن طیارہ حادثہ کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات جلد منظر عام پر آئیں گے اور عوام سے کوئی بات پوشیدہ نہ رکھی جائے گی ، انہوںنے کہا کہ ائیر بلو حادثے کی تحقیقات میں رکاوٹ کے بارے میں پنجاب کے حکمرانوں سے ہی پوچھا جا سکتا ہے ، کیونکہ ائیر بلو ائیر لائن ان ہی کے ساتھی کی ہے ، انہوںنے کہا کہ بھوجا ائیر لائن طیارے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لواحقین کو تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق اعتماد میں لیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ بھوجا ائیر لائن کو ہرگز سیاسی نہیں بنا رہے ، انہوں نے کہا کہ وفاق کی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر ہر معاملے میں الزام تراشی میاں شہباز شریف کا وطیرہ بن چکا ہے ، انہیں چاہیے کہ جب وہ اپنے نجی دورہ پر لندن جائیں تو اپنے دماغ کا علاج بھی کرائیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ فی الوقت پانی سے پیدا ہونے والی بجلی ساڑھے چار روپے یونٹ اور آئیل سے پیدا ہونے والی بجلی ساڑھے 14روپے کی سبسٹڈی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے اب 1400ارب روپے زائد مل رہے ہیں ، جبکہ پنجاب حکومت کی ایما پر پنجاب کے سرکاری ادارے محکمہ گیپکو کے اربوں روپے کے بقایا جات ادا نہیں کر رہے جس کے باعث بجلی کے بحران میں اضافہ ہو رہا ہے ، انہوں نے موجودہ جمہوری ماحول کو مزید مضبوط بنانے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ، انہوںنے میڈیا سے کہا کہ وہ غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے اپنا امیج بہتر بنائیں ، ان کی جانبدارانہ رپورٹنگ ان کے اپنے کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے ، انہوں نے سانحہ گیاری سیکٹر میں دبے ہوئے جوانوں کی سلامتی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی فوجیں واپس بلانے کا کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کرے گا ، البتہ سیاچین سے فوجیں واپس چلانے کے لئے دونوں ملکوں کے حکمرانوں کو اب پیچیدگی سے سوچنا ہو گا ۔