پاکستان : (جیو ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھوجا ایئر لائنز کے طیاروں کے اڑان پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ایئروردینس کے انسڑکٹر نے کراچی سے اسلام آباد، لاہور جانے والی پروازوں کے ایئروردینس سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیے۔
بھوجا ایئرکے طیاروں کے انسپیکشن کے دوران سی اے اے انسٹرکٹر نے طیاروں پر اعتراضات کرتے ہوئے انہیں اڑان کی اجازت نہیں دی، جبکہ پیر کو آٹھ گھنٹے سے زائد طیاروں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا، جانچ پڑتال کے دوران طیاروں کے لینڈنگ گیئر، دروازوں، سمیت دیگر حصوں پراعتراضات کیے گئے، جب تک انسپکشن مکمل نہیں ہوجاتی اس وقت تک بھوجا ایئرلائن کا آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔