سپریم کورٹ کا گیارہ رکنی لارجر بنچ آج سے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرے گا ۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ گذشتہ چند ماہ سے ججوں کی تعداد میں کمی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی ۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد پوری ہونے کے بعد صدرآصف ذرداری نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سماعت دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔