بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے پر میانوالی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

Mianwali Strike

Mianwali Strike

میانوالی (جیوڈیسک) میانوالی کے عوام نے شہر کو صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ انجمن تاجران اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

ذرائع کے مطابق انجمن تاجران اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کی اپیل پر میانوالی، بھکر، کالا باغ اور گرد و نواح کے علاقوں کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ شہریوں نے جہاز چوک پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔

میانوالی شہر کے عوام کا مطالبہ ہے کہ میانوالی شمالی پنجاب کا حصہ ہے جنوبی پنجاب کے ساتھ کسی صورت بھی نہیں جائیں گے۔ میانوالی کو پنجاب کا حصہ رہنے دیا جائے یا پوٹھوہار صوبہ کا حصہ بنا دیا جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے میانوالی کے وسائل پر بہاولپور جنوبی پنجاب کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ہم سرائیکی نہیں پنجابی ہیں۔