بھارت(جیوڈیسک)بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کو اچھے تعلقات کیلئے رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
جے پور میں کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیارنہیں کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان سے بہتر تعلقات کیسے ممکن ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں سے بہترتعلقات خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہیں۔