راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نطیر قتل کیس اور ممبئی حملہ کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔
بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے چھ گواہوں پر آج جرح مکمل کی جائیگی جبکہ ممبئی حملہ کیس میں عدالت کو ایف آئی اے کی جانب سے آگاہ کیا جائیگا کہ خصوصی کمیشن کب بھارت روانہ ہو رہا ہے ۔
بے نظیر کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی کے احکامات کیخلاف صہبا پرویز کی درخواست کی سماعت اٹھارہ فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں اس لیے اسے خارج کیا جائے۔