اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو چار روز کے لیے ستائیس ارب پینتالیس کروڑ روپے فراہم کردئیے۔
اسٹیٹ بینک کو کمرشل بینکوں نے چون ارب بیس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔اسٹیٹ بینک نے گیارہ اعشاریہ چھ صفرفیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو رقم کی کمی دور کرنے کے لیے ایک سو انہتر ارب ستتر کروڑ روپے فراہم کیے تھے۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سپورٹ کے لیے کمرشل بینکوں سے سات سو ارب روپے کے حکومتی قرضے کمرشل بینکوں میں رقم کی کمی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔