بینکاری نظام کے اثاثے 7کھرب70ارب روپے ہوگئے،اسٹیٹ بینک

Senate

Senate

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا بینکاری نظام مشکل معاشی صورتحال میں پیدا ہونے والے دھچکوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بینکاری نظام کے اثاثے سات کھرب ستر ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی سال دوہزار گیارہ کی پہلی ششماہی کے لئے مالیاتی استحکام کی جائزہ رپورٹ کے مطابق جنوری دو ہزار گیارہ سے جون دو ہزار گیارہ کے دوران بینکاری نظام کے اثاثیپانچ سو ستتر ارب روپے اضافے سے آٹھ فیصد بڑھ گئے ۔ جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت سات کھرب ستر ارب روپے ہو گئی ہے۔
بینکوں کے مجموعی اثاثوں میں اضافہ مالیت اور نمو کے لحاظ سے دو ہزار سات کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بینکاری نظام کے ڈپازٹس میں نو اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا جو گذشتہ چار برسوں کی سب سے زیادہ ششماہی نمو ہے۔ بینکوں کے کفایت سرمایہ کے تناسب میں بھی بہتری آئی اور جوندو ہزار گیارہ تک یہ چودہ اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ گیا۔