اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام خرد مالکاری بینکوں اور مائیکرو فائنانس بینکوں کو سرمایہ کے سہ ماہی غیر آڈٹ شدہ ریٹرنز اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سرویلنس ڈیپارٹمنٹ کے پاس جمع کروانے کی ہدایات جاری ۔
تمام مائیکرو فائنانس بینکوں کے سربراہان کوجاری کردہ دوہزار بارہ کے بی ایس ڈی سرکلرلیٹر نمبر دو میں کہا گیا ہے کہ ہر کیلنڈر سہ ماہی کے اختتام پر اٹھارہ ایام کار کے اندر اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سرویلنس ڈیپارٹمنٹ کے پاس جمع کروائیں اسٹیٹ بینک کے جاری سر کلر کے مطابق دسمبر دوہزار گیارہ میں ختم ہونے والی سہ ماہی سے متعلق پہلا گوشوارہ انتیس فروری دوہزار بارہ تک بھیج دیا جائے۔
سرکلر لیٹر میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو فائنانس بینک کفایت سرمایہ کے سالانہ آڈٹ شدہ ریٹرنز بھی ہر کیلنڈر سال کے اختتام پر تین ماہ کے اندر جمع کرانے کے پابند ہیں۔