بین الاقوامی شہرت کے حامل سائنسدان ادیب شاعر ڈاکٹر پیر نصیر الدولہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Posted on September 7, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) بین الاقوامی شہرت کے حامل سائنسدان ادیب شاعر ڈاکٹر پیر نصیر الدولہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، ان کا تعلق گجرات کے معروف دینی اور روحانی سلسلہ حضرت کبیر الدین شاہ دولہ دریائی کے ساتھ تھا ، انہوں نے تمام زندگی سائنسی تحقیق کیلئے وقف کر رکھی تھی ، انہوںنے پنجاب یونیورسٹی سے تازہ پانی کے طفیلی کیڑوں کے حوالہ سے تحقیقی مقالہ تحریر کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ گولڈ میڈل بھی حاصل کیا ، پاکستان میں تعلیمی قابلیت کے موافق نوکری نہ ملنے پر یورپ کا رخ کیا ، اسکے بعد لاطینی امریکہ میں وینزویلہ میں طویل عرصہ تک یونیورسٹی ریسرچ میگزین میں شائع ہوتے رہے ، پاکستان واپسی کے بعد تاریخ نویسی وقائع نگاری اور شاعری کے ذریعے خود کو مصروف رکھا ، انکی تحریر کردہ کتب ، زندگی برے دنوں میں اور زندگی ایک طرفہ تماشہ ، گجرات میں گزشتہ صدی میں ہونے والے واقعات ، شخصیات اور تاریخ کے حوالہ سے انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت کے حامل ہیں ، دیگر کتب میں بے چہرہ دشمن اور اردو شاعری کے کئی مجموعے شامل ہیں ، وہ 7فروری 1930کو گجرات میں پیدا ہوئے ، علاوہ ازیں حضرت شاہدولہ دریائی کی زندگی کے بارے میں ریسرچ بک لکھی و المیر ٹرسٹ لائبریری گجرات کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے اور ادبی نشستوں میں باقاعدہ شرکت کرتے تھے ، انکی نماز جنازہ میں عارف علی میر ایڈووکیٹ ، پروفیسر شبیر حسین شاہ ، پروفیسر عبدالرشید شیخ ، کالم نگار اور دانشور افتخار بھٹہ ، ڈاکٹر شاہد رضا ، سلیم سخی ، پیر محمد ارشد ، میاں محمد اکبر فاروقی ، ندیم اللہ ایڈووکیٹ ، الحاج اے ڈی خان ، قاضی عبدالحمید ، میاں محمد اشرف ، منیر صابری کنجاہی ، محمد اشرف نازک ، میر اصغر کنجاہی ، منیر چشتی کنجاہی ، ڈاکٹر ثاقب آکاش ، آزاد گجراتی ، ڈاکٹر عمران سہیل ، پرویز احمد ، طارق نظام الدین ، وحید اختر ثنائی ، میاں محمود اختر ، فیض الحسن ناصر ، اشفاق ایاز ، گلزار احمد ، سید ممتاز شاہ ، مشتاق بھٹی ، علی احمد ، نومی چوہدری ،ا فتخار وڑائچ کالروی ، شاہد مرزا ، سید ذکاء الدولہ ، سید پروین الدولہ ، ہمایوں حسین بیگ ، محمد علی فاروق ، کاشف منظور ، منیر افضل قادری ، محمد عمر چشتی ، ظفر ادیب ، چوہدری حمید اللہ ایڈووکیٹ ، طارق ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر علمی ، ادبی ، سماجی حلقوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، مرحوم کا ختم قل 7ستمبر بوقت دس بجے صبح حکیم پیر رشید الدولہ کی رہائشگاہ واقع شاہ دولہ گیٹ پر ادا کی جائے گی ۔