ممبئی: (جیو ڈیسک) بڑے بڑے سورماؤں کو پچھاڑنے والے اجے دیوگن ہیں آج کل پریشان۔ نو سالہ بیٹی نائسا نے سگریٹ ترک کرنے کی فرمائش کر دی۔
تیتالیس سالہ اینگری ینگ مین فلموں کی شوٹنگ میں مصروفیت کے ساتھ ساتھ پریشان بھی بہت ہیں۔ان کی نوسالہ بیٹی نے ان سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی فرمائش کر دی ہے۔
فلم سن آف سردار میں اجے سکھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عکس بندی کے دوران پگھڑی پہن کر وہ سگریٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے۔ اور جب شوٹنگ سے فارغ ہو کر سگریٹ کو ہاتھ لگاتے ہیں تو بیٹی انہیں سختی سے منع کردیتی ہے.ہٹ پہ ہٹ فلمیں دینے والے چھوٹی سی فرمائش پر چت ہو گئے۔