لاہور(جیوڈیسک)بیکری ملازم تشدد کیس میں وزیر اعلی پنجاب کے داماد علی عمران کو 14 روزہ ریمانڈ پر کیمپ جیل بھیج دیا گیا جس کے بعد علی عمران کی درخواست ضمانت بھی دائر کر دی گئی جس پر مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔
علی عمران کو کینٹ کچہری میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم علی عمران کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ان کے وکیل نے اپنے موکل کی درخواست ضمانت بھی دائر کردی جس پر عدالت نے کارروائی کل تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردیا ہے۔