دوسری محترمہ بے نظیر بھٹوشہید باکسنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 20 دسمبر سے اسلام آباد میں ہورہا ہے. اسلام آباد میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ میں تیئیس ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں اور نامور امریکی باکسر مائیک ٹائی سن چیمپیئن شپ کا افتتاح کریں گے. دودا خان بھٹو کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی ایونٹ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی باکسرز کی تربیت کیلئے تمام اخراجات باکسنگ فیڈریشن خود برداشت کررہی ہے۔